سری لنکا پاکستان دوست

سری لنکا نے پاکستان کے دوست ہونے کا حق ادا کر دیا، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور شکریہ ادا کیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے سلسلے میں حمایت اور ساتھ دینے پر سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کا شکریہ ادا کیا، سری لنکا کے صدر سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے دوست ہونے کا حق ادا کر دیا۔ پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک قریبی بااعتماد دوست ہیں، امید ہے کہ پاکستان اور سری لنکا موجودہ معاشی مشکلات سے جلد نکل آئیں گے۔
سری لنکا کے صدر نے جواب میں خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے۔ اس موقع پر صدر سری لنکا نے وزیراعظم شہباز شریف کی مشکل حالات میں کاوشوں کو سراہا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے پر مبارک باد بھی دی۔
خیال رہے کہ شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات پر صدر سری لنکا نے پاکستان کی مدد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیفالٹ کی وجہ سے سری لنکا کو شدید مصائب کا شکار ہونا پڑا، پاکستان کو اس صورتحال سے بچایا جائے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار