سربند تھانہ پر حملہ ناکام

سربند تھانہ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

ویب ڈیسک: تھانہ سربند پشاور کی ریاض شہید چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 8 دہشتگردوں نے تھانے پر رات گئے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی فوری جوابی کارروائی سے وہ بھاگ گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ تھانے پر دہشت گردوں نے پہلے بھی حملہ کر دیا تھا جس میں ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے، ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق پولیس کی موثر کارروائی کی وجہ سے دہشت گرد پسپا ہو گئے اور انہوں نے راہ فرار اختیار کی، پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے دہشتگرد قریب نہ آسکے، حملے کی کوشش پر پولیس نے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے نامعلوم دہشتگرد فرار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا مہم، جسٹس محسن اختر کیانی کی توہین عدالت کارروائی کی درخواست