محرم سیکورٹی

محرم سیکورٹی، وی آئی پی ڈیوٹی پرمقرر پولیس اہلکار بھی طلب

ویب ڈیسک: محرم الحرام کے پہلے عشرے میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم ترین اجلاس صوبائی حکومت نے آج طلب کر لیا ہے، پشاور میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مزید اہلکاروں کو مختلف اضلاع سے طلب کر لیا گیا ہے جبکہ عدالتوں میں نائب کورٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بھی محرم الحرام میں ڈیوٹیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ مختلف حساس مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ باڑہ، حیات آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پشاور سمیت صوبے کے دیگر حساس اضلاع میں دہشت گردی کے خطرات کے باعث حکومتی اداروں نے اہم سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی صورتحال کے باعث اہم ترین سیاسی شخصیات کو بھی اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایات کی ہے۔

مزید پڑھیں:  تحفظ آئین تحریک نے کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا