خیبر جامعہ مسجد میں خودکش دھماکہ

خیبر، جامعہ مسجد میں خودکش دھماکہ، پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید، مزید ہلاکتوں کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں واقعہ جامع مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا، دھماکہ کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے، تھانہ علی مسجد کی حدود میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا جس کی تصدیق آئی جی پی نے کر دی ہے۔ دھماکہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام تھانہ جات کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ یاد رہے کہ جامعہ مسجد میں ایڈیشنل ایس ایچ او نماز پڑھ رہے تھے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا اور مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایک حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کافیصلہ