pennews 2019 06 10ea4da2 2b3b 44ad 97f4 be7968c9384f D9CCMQaU8AE29GZ

کورونا کی وجہ سے آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2021ءکوالیفائر ملتوی کر دیا گیا

ویب ڈسک : کورونا کی وجہ سے آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2021ءکوالیفائر ملتوی کر دیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث آئندہ سال ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 3 سے 19 جولائی تک سری لنکا میں شیڈول تھا جس میں آئرلینڈ سمیت 10 ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستان ، ویسٹ انڈیز ، میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں شامل ہیں۔ آئندہ سال فروری اور مارچ میں نیوزی لینڈ میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ میں کوالیفا?ی کرنے والی تین ٹیمیں انگلینڈ ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ میں شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

ایونٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھی شرکت کرنی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے تین پوائنٹس سے محروم کر دینے کی وجہ سے پاکستان ویمن ٹیم کو یہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کھیلنا پڑرہا ہے۔

آئی سی سی کے ایونٹس کے سربراہ کرس ٹیٹلی نے کہا ہے کہ ہم ان ایونٹس کو دوبارہ ترتیب دینے کے لئے تمام ممبران کی شراکت میں کوئی مناسب وقت تلاش کرنے میں کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل ترین حالات میں ہماری ترجیح کھلاڑیوں، کوچوں، عہدیداروں، شائقین اور پوری کرکٹ برادری کی فلاح و بہبود کا تحفظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایونٹس کو ملتوی کرنے اور بین الاقوامی کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے باخبر اور ذمہ دار فیصلے کریں گے جو کھیل، کھلاڑی اور شائقین سب کے حق میں بہتر ہوں۔