پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا کی صورتحال، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوئے، صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد275 ہوگئی ہے، صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار 252 ہوگئی، کرونا وائرس سے 24گھنٹوں میں 87 مریض صحت یاب ہوئے، کے پی میں کورونا وائرس سےابتک 1392متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے محکمہ صحت.