بلاول بھٹو باجوڑ دھماکے کی مذمت

بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری نے باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
بلاول بھٹو نے جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت کی اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں دہشت گردوں کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لائیں، انہوں نے دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آصف علی زرداری نے باجوڑ میں کنونشن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور کارکنوں کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کیا، سابق صدر نے کہا کہ دہشت گرد سب کے دشمن ہیں، سوات کی طرح پورے ملک کو دہشتگردی کی نرسریوں سے پاک کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی : 9افراد کے قتل کیس میں 4مجرموں کو 5/5مرتبہ سزائے موت