پشاور امدادی سامان

پشاور، بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے مزید امدادی سامان روانہ

پشاور: پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ باجوڑ، ساوتھ وزیرستان اور مالاکنڈ کے لیے مزید امدادی سامان بھیج دیا۔ ادارہ کے مطابق امدادی سامان میں سنڈ بیگز، ایمرجنسی سرچ لائٹس، کچن سیٹ اور ٹینٹس وغیرہ شامل ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جنت گل آفریدی کے مطابق پیڈسٹل پنکھے، فرسٹ ایڈ باکسز، حفظان صحت کٹس، بالٹیاں، مچھر دانیاں، جیری کینز، سولر لیمپس سمیت دیگر سامان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سامان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں متاثرین کو فوری طور پر دیا جاسکے گا جبکہ دیگر اضلاع کو پہلے ہی سامان بھیجا جاچکا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل جنت گل آفریدی نے مزید کہا کہ 14 حساس اضلاع میں فوری کوآرڈینیشن اور رسپانس کے لیے نمائندوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اضلاع میں نوشہرہ، صوابی، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چارسدہ، ڈی آئی خان، شانگلہ، دیر اپر، چترال اپر و لوئر، کوہستان اپر و لوئر اور پشاور شامل ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمارے نمائندے ضلعی انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ قریبی رابطے میں رہینگے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل، ٹرن آؤٹ 60 اعشارییہ 96 فیصد رہا