ملک کی ترقی

طلبہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی کے چوتھے بی ایس کانووکیشن میں 2016 سے 2020 اور 2017 سے 2021 سیشنز کے گریجویٹس میں ڈگریاں اور گولڈ میڈلز تقسیم کئے گئِے۔ اس موقع پرگورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی مہمان خصوصی تھے، کانووکیشن میں قائم مقام وائس چانسلر جامعہ پشاور ڈاکٹر جہان بخت، گریجویٹس، والدین، دیگر جامعات کے وائس چانسلرز اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ گورنر نے 468 بی ایس گریجویٹس میں ڈگریاں اور37 گولڈ میڈلز تقسیم کئے، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جامعہ پشاور کے کانووکیشن سے خطاب میں ڈگری اور گولڈ میڈل لینے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ والدین کے لئے بڑی خوشی کا دن ہے کہ ان کے بچوں نے آج ڈگریاں لیں، والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے بچوں کو اس مشکل دور میں بھی پڑھایا۔ حاجی غلام علی نے کہا کہ میں نے گزشتہ 8 ماہ میں طلبہ میں اتنی ڈگریاں تقسیم کیں کہ شاید ہی کسی نے دس سال میں کی ہوں۔ ہم نے ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھائی کی، یہ سہولیات پہلے نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، مشکلات ہوتی ہیں لیکن ترقی وہ قومیں کرتی ہیں جومشکلات کامقابلہ کریں۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف