مراکش منی بس

مراکش میں منی بس گہری کھائی میں جا گری، 24 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: مراکش میں منی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 24 افراد ہلاک ہو گئے، مراکش میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مرکز کے پہاڑی علاقے میں ایک منی بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک ہو گئے، وہ بازار جا رہے تھے کہ ایک موڑ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ واقعہ اٹلس پہاڑوں کے دامن میں پیش آیا اور اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ مراکش کا روڈ سیفٹی ریکارڈ خراب ہے لیکن اس واقعے کو مہلک ترین قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری