اعظم خان سکواش چمپئن

اعظم خان خیبرپختونخوا سکواش چمپئن شپ کا آغاز

سکواش ہیروز کے نام پر چمپئن شپ منعقد کرانے کا مقصد کھلاڑیوں کو لیجنڈز کی کامیابیوں سے روشناس کرانا ہے، قمر زمان
ویب ڈیسک: اعظم خان خیبرپختونخوا سکواش چمپئن شپ 2023 پشاور سپورٹس کمپلیکس کے قمر زمان سکواش کورٹ میں شروع ہوگئی جس میں 65 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح گزشتہ روز سابق ورلڈ سکواش چمپئن قمر زمان نے کیا، خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ چمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو ہوں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان نے کہا کہ اعظم خان کے نام پر چمپئن شپ منعقد کرنے کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو سکواش کے لیجنڈز کے کامیابیوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اپنے ہیروز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو سکواش میں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلا سکیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ جتنے بھی سکواش کے لیجنڈز ہیں ان کے نام پر باری باری ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے، افتتاحی روز کھیلے گئے مقابلوں کے نتائج کے مطابق حفصہ یوسف نے سحرش نور کو، نمراہ عقیل نے روہنہ بابر کو جبکہ ثناء بہادر نے صدف فرہاد کو شکست سے دوچار کیا۔ اسی طرح مردوں کے مقابلوں میں وقار محمود نے افاق خان کو، عمیر عارف نے عاصم شہزاد کو، خوشحال ریاض نے ذیشان گل کو شکست دے کر برتری حاصل کرلی، تاہم فواد حسین نے رضوان گل کو، حاشر کفایت نے شاہ زیب کو شکست دے کر دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو قوم اور فوج کو لڑانے کی سازش کی گئی تھی،طاہر محمود اشرفی