پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گرد اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ

ڈیسک رپورٹ: اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کے خلاف فائنل رپورٹ تیار کرلی، حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے لیے متعلقہ حکام سے اپروول حاصل کریں گے اینٹی کرپشن

اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن نے سپرہائی وے پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا نیٹ ورک پکڑا، کراچی گالف سٹی پراپرٹیز نامی گروپ نے چھ ہاوسنگ اسکیمیں لانچ کیںتفتیش کرنے پر پتہ چلا جعلی کاغذات پر سرکاری زمینوں کو پرائیویٹ کرکے دکھایا گیا، تمام اسکمیں پام گروپ آف کمپنیز کی ملکیت ہیں،کراچی گالف سٹی پراپرٹیز پام گروپ آف کمپنیز کا ذیلی ادارہ ہے.

اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق پام گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین حلیم عادل شیخ ہیں، حلیم عادل شیخ اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمینوں پر قابض ہیں اینٹی کرپشن رپورٹ