ٹھٹھہ ٹرک اور وین تصادم

ٹھٹھہ: ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

ضلع ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق حیدرآباد ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر جھرک کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جھرک اور سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا جارہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سے ٹریفک حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمارے خلاف گواہی کوئی نہِیں، چھاپے جاری ہیں، بڑی تبدیلی آنیوالی ہے، شیخ رشید