ڈیوس کپ

ڈیوس کپ، منتخب پلیئرز شعیب خان اور برکت اللہ کے اعزاز میں تقریب

ویب ڈیسک: ڈیوس کپ زون ون کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم میں منتخب ہونیوالے خیبرپختونخوا کے شعیب خان اور برکت اللہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی، اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل اور دیگر آفیشلز موجود تھے جنہوں نے منتخب کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
دونوں کھلاڑی اس سے قبل کئی اہم نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک و قوم کیلئے کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں اور امید ہے کہ وہ آئندہ ہونیوالے مقابلوں میں بھی مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ شعیب خان کا تعلق پاکستان ایئر فورس اور برکت اللہ خیبرپختونخوا پولیس کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل کا کہنا تھا کہ دونوں کے پی کے کھلاڑیوں کا ڈیوس کپ کے لئے قومی ٹیم میں جگہ بنانا اعزاز ہے، امید ہے کہ دونوں پلیئر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ڈیوس کپ میں قومی ٹیم کی قیادت اعصام الحق کر رہے ہیں۔
ڈیوس کپ زون ون کے میچز پاکستان اور انڈونیشیا ٹیم کے مابین 16 اور 17 ستمبر کو پاکستان سپورٹس بورڈ گراس کورٹ پر منعقد ہونگے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی زیرستان میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے10افراد زخمی