ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹوں

آئی سی سی ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ورلڈ کپ میچز کی جنرل سیلز کا آغاز ہو گیا ہے، اس لئے اب کرکٹ فینز آن لائن ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت کے مختلف وینیوز پر ہونے والے ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 30 اگست سے شروع ہوگی جبکہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 3 ستمبر کو شروع ہوگی۔
دوسری جانب آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے، انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے اپنی سیٹیں محفوظ بنالیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل