ارشد ندیم سلور میڈل

سلور میڈل جیتنے والے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ویب ڈیسک: ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، قومی اتھلیٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا، جیولن تھروور اولمپین ارشد ندیم کا لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں، حکومت سے درخواست ہے کہ بین الاقوامی سطح کی سہولتیں اور کوچ مہیا کرے، سہولتیں ہوں گی تو بہتر پرفارم کرسکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری بھارت کے اتھلیٹ نیرج چوپڑا سے اچھی دوستی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جیولن تھروور اولمپین ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا۔
ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم دوسرے نمبر پر رہے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ