پیٹرول کی قیمت

نگران حکومت نے بجلی بلوں کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

نگران حکومت نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ستائے عوام پر پٹرول بم بھی گرا دیا، قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: نگران حکومت نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ستائے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم بھی گرا دیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر