بروقت انتخابات

امریکہ نے بھی پاکستان میں بروقت انتخابات کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے امریکا نے کہا ہے کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کرائے جائیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق، بنیادی آزادی اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔
انہوں نے پاکستانی حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے، پاکستان امریکا کا اہم پارٹنر ہے، عوامی و حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو آزادانہ و شفاف اور بروقت انتخابات کیلئے حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ امریکا پاکستان کی کسی ایک جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا، پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کیلئے مدد کرتے رہیں گے، امریکا پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منصفانہ اور آزاد الیکشن چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین