کرپشن کیسز پر کارروائیوں

نیب کا کرپشن کیسز پر کارروائیوں کیلئے حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اربوں روپے مالیت کے ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب نے کرپشن کیسز پر کارروائیوں کیلئے حساس اداروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب ڈیسک: چیئرمین نیب نے کرپشن کیسز پر کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے ہیں۔
حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا۔
نیب حکام نے کہا ہے کہ نیب میں تمام خالی آسامیوں پر بھی فوری طور پر تقرریاں کردی جائیں گی، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر بھی مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق