3 دہشتگرد مارے گئے

خیبر: تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت طور عدنان سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا