رضاکارانہ واپسی پر افغان باشندوں کا اظہار اطمینان

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان کی جانب سے جاری احکامات کے پیش نظر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کی پاکستان سے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ طور خم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی رضاکارانہ طور پر واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ رضاکارانہ طور پر افغانستان جانے والے باشندوں نے وطن واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر 2023 کو مجموعی طور پر 3127 افغانی اپنے ملک روانہ ہو چکے ہیں، طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے ان 3127 افغان باشندوں میں 387 مرد ، 233 خواتین اور 1055 بچے شامل ہیں.
حکومتی احکامات کے بعد افغانستان جانے والوں کیلئے 51 گاڑیوں میں 152 خاندانوں کے اپنے ملک واپسی عمل میں لائی گئی۔ افغان باشندوں کی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا اقدام قابلِ ستائش قرار دیا جا رہا ہے۔
افغان باشندوں کی افغانستان واپسی کا عمل دونوں ممالک کے حق میں مثبت نتائج مرتب کرے گا۔

مزید پڑھیں:  شاہ خرچیاں کم ،مزدور کی تنخواہ بڑھانے کی کوشش کریں گے :وزیراعظم