2015731 2012287595 1

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43,966 تک پہنچ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43,966 تک پہنچ گئی،مُلک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 30538 تک پہنچ گئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 17241 تک پہنچ گئی: کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں 15976 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 6230 اور اسلام آباد میں 1034 ہوگئی،بلوچستان میں 2820 گلگت بلتستان میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 115 ہوگئی.

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مُلک بھر میں اب تک 12489 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 567 کورونا مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 939 تک پہنچ گئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 36 نئی اموات سامنے آئیں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سندھ میں 280، پنجاب میں 273، کے پی کے میں 334 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،
گلگت بلتستان میں 4 اور بلوچستان میں 38 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق،آزاد کشمیر میں 1 اور وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 9 مریض دم توڑ گیے.