مالدیپ کے صدر کا ہندوستانی فوج کو ملک سے چلے جانے کا حکم

ویب ڈیسک: مالدیپ کے نو منتخب صدر نے ملک سے ہندوستانی فوج کو چلے جانے کا حکم دیدیا۔ ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ یہ باتیں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا ہےکہ ہم مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے، ہندوستان کے تمام فوجیوں کو مالدیپ سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا ہے کہ میں نے مالدیپ کی عوام سے یہ وعدہ کیا تھا اور میں پہلے دن سے اپنے وعدے پر قائم رہوں گا، ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالدیپ طویل عرصے سے ہندوستان کی غیر ضروری مداخلت کے زیر عتاب رہا ہے، ہندوستانی فوج کے انخلاء سے مالدیپ پر قبضے کی نیت سے کی گئی سرمایہ کاری بھی ضائع ہو جائیگی۔
یاد رہے کہ فروری 2021 میں مالدیپ سے ایک متنازعہ معاہدے کے بعد ہندوستان نے اپنی فوج مالدیپ میں تعینات کی تھی۔
اس حوالے سے مالدیپ کی فوج کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود ہندوستانی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لئے استعمال ہوتے ہیں، ماضی میں بھی ہندوستان مالدیپ میں من پسند حکومت کے قیام کے لیے سیاسی مداخلت کرتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا