گیس قیمتوں میں اضافہ،صوبہ بھر میں احتجاج، سی این جی سٹیشنز بند

ویب ڈیسک: نگران حکومت کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کیخلاف خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاج کرتے ہوئے مالکان نے سی این جی سٹیشن بند کر دیئے۔ پشاور، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ روڈ پر سی این جی سٹیشنز بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاورمیں گیس ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے احتجاجاً سی این جی سٹیشنز بند کیے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس قیمتوں 200 فیصد اضافہ ظلم ہے، قیمتوں میں اضافے سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوں گے۔ ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن واپس لینے تک سٹیشنز بند رییں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گیس تقسیم پر ہمیشہ خیبر پختونخوا سے امتیازی سلوک کیا گیا ہے جس سے مسائل مزید بڑھتے جا رہے ہیں، آئے روز قیمتوں میں اضافہ سے سٹیشنز کو تالے لگانے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب ضلع صوابی میں بھِی گیس قیمتوں مِیں اضافے کیخلاف سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع بھر میں سی این جی سٹیشنز بند کر دیئے گئے ہیں جس سے ٹرانسپوٹرز سمیت عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگوں کو روزگار سمیت بچوں کو سکول آنے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
ضلع نوشہرہ میں گیس ٹیرف بڑھنے پر سی این جی سٹیشنز کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا سی این جی ایسوسی یشن کے اعلان کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز بند کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ سی این جی سٹیشنز کی بندش سے ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمدکرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے، محسن نقوی