اڈانی گروپ اور مودی سرکار کی کرپشن کا پول کھل گیا

ویب ڈیسک: اڈانی گروپ اور مودی سرکار کی عوام کو لوٹنے کے لیے ملی بھگت کا پول کھل گیا، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ نے گوتم اڈانی کی عوام کو لوٹنے کی سازش کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔
جاری ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈانی گروپ نے مارکیٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت پر کوئلہ درآمد کر کے صارفین کو مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور کیا جبکہ انڈونیشیا سے روانگی کے وقت کوئلے کی 30 کھیپوں کی قیمت 130 ملین ڈالر رجسٹر کروائی گئی جس میں ہندوستان پہنچنے پر اضافہ کرتے ہوئے 215 ملین ڈالر لکھوائی گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنوری 2023 میں امریکی جریدے ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ نے بھی اڈانی گروپ کی کرپشن کا کچا چٹھا کھولا تھا۔ اس دوران اڈانی گروپ کو 4 بڑی سرکاری تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارتی ذرائع کے مطابق جولائی 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق اڈانی نے کوئلہ خریدنے کی آڑ میں اپنی ہی تین کمپنیوں کو 408 ارب منتقل کیے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن