پاراچنار، فائرنگ کے واقعات میں 35 افراد جاں بحق، 74 زخمی

ویب ڈیسک: پاراچنار میں گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ پانچویں دن بھی نہ رک سکا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ رات سے پاک افغان سرحد کے قریب غوزگڑھی میں شدید لڑائی و فائرنگ میں 19 افراد جان بحق جبکہ 39 زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پاراچنار میں ہونیوالی شدید فائرنگ کے واقعات میں اب تک 35 افراد جان بحق جبکہ 74 زخمی ہو چکے ہیں۔
فائرنگ واقعات کی وجہ سے روڈ بندش کے باعث مختلف مسائل رونما ہونا شروع ہو گئے ہیں، پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی کمی ہونے لگی ہے جبکہ ضلع بھر میں موبائل سروس اور تمام انٹرنیٹ کی سہولیا ت بھی معطل ہیں تاہم انتظامیہ اور پولیس جنگ بندی میں یکسر ناکام ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں‌مداخلت پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے تھی، سپریم کورٹ