غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کا آج آخری دن ہے، فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ویب ڈیسک: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کا آخری دن ہے۔ رضاکارانہ طور واپس جانے والوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کل سے کارروائی شروع کی جائے گی، اس سلسلے میں حکومت کی اولین ترجیح پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخِیل کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی بارڈر اور ہولڈنگ پوائنٹ پر نگرانی کی جائے گی، 82ہزار 5سو 48 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر واپس جاچکے ہیں۔ 11ہزار5 سو 53 غیر ملکیوں کا انخلا 30 اکتوبر کو ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجریم کا ڈیٹا الگ ریکارڈ کیا جارہا ہے، جو غیر ملکی کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والوں کو ہفتے میں مختص دنوں کے مطابق واپس بھیجا جائے گا۔
انہوں نے پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت سے پکڑے جانے والے غیر ملکیوں کو بدھ اور جمعرات کو ہولڈنگ پوائنٹس سے واپس بھیجا جائے گا جبکہ جمعہ ہفتہ پنجاب اور اتوار، پیر، منگل خیبر پختونخوا سے غیر ملکیوں کو بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر از خود نوٹس کیس کی تیسری سماعت آج ہوگی