پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: ملک سے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز طورخم بارڈر بند ہونے تک 19344 افغانی باشندے واپس جا چکے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 1 لاکھ 47ہزار973 غیرقانونی مقیم افغانیوں کی طورخم بارڈرکے راستے واپس ہو چکی ہے۔ انگوراڈا کے راستے 294 افغانی باشندے افغانستان جا چکے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک مجموعی طورپرخیبرپختونخواسے 1لاکھ48ہزار267 غیرملکی اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ غیر قانونی مقیم افغانیوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپسی کیلئے 31 اکتوبر کی مہلت دی گئی تھی. اب مقررہ وقت کے بعد کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حکومت کا الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے کا فیصلہ