اسرائیل کیخلاف جنگ جہاد اور ہماری طاقت ایمان ہے، حزب اللہ

ویب ڈیسک: لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے، اسرائیل کیخلاف جنگ جہاد ہے۔
سربراہ حزب اللہ حسن نصر اللہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کہا کہ غزہ کےعوام کی قربانیوں نےنئی تاریخ رقم کردی۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان شہادت کے رتبے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے۔ اسرائیل کےخلاف جنگ جہاد ہے، دنیا نےاسرائیلی مظالم پرمجرمانہ طورپرآنکھیں بند کرلی ہیں۔
حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف لڑنے والے بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسرائیل کا دفاعی نظام مکڑی کے جال سے زیادہ کمزور ثابت ہوا۔ اسرائیل کی بدترین ناکامی پر اسرائیلی عوام اور ان کے حامیوں کو شرمندگی ہوئی۔
حسن نصراللہ کا مزید کہنا تھا کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ وسیع تر ہو کر مختلف محاذوں اور میدانوں تک پہنچ گئی ہے، فلسطینی ماؤں، بہنوں کی آواز پر ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی