امرکیہ غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کی حمایت کرنے لگا

ویب ڈیسک: امریکی سیکرٹری خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کی ایک بار پھر سے حمایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیل کے لیےلگ بھگ ساڑھے 14 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔
امریکی وزیر خارجہ آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ سے عمان میں ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات نے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں سے تنازعے کے خطے میں پھیلنے کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی