توصیف احمد پی سی بی کے چیف سلیکٹر تعینات

ویب ڈیسک: انضمام الحق کے مستعفی ہونے کے بعد توصیف احمد پی سی بی کے چیف سلیکٹر تعینات کر دیئے گئے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو نئی امیدوں کیساتھ اہم ذمہ داری سونپ دی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ وجاہت اللہ واسطی جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی پہلی اسائمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے۔ یاد رہے کہ انضمام الحق کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد سے چیف سلیکٹر کا عہدہ خالی تھا۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 83پیسے فی یونٹ مہنگی