اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ آشکار، امریکہ کی مخالفت

ویب ڈیسک: اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر قبضے کا منصوبہ امریکہ نے مسترد کر دیا، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کے لیے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہمارے پاس نہ ہونے کی وجہ سے حماس نے حملہ کیا جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو درمیان سے تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج مزید علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے۔ دوسری جانب امریکی کی جانب سے غزہ سے فلسطینی شہریوں کو بے دخل کر کے قبضہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کی گئی ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکہ کی میز پر فلسطینیوں کو نئی جگہ پر آباد کرنے کا منصوبہ موجود نہیں اس معاملے پر اسرائیل کو امریکی حمایت حاصل نہیں۔
ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ سے زیادہ تر امریکی اب رفاہ بارڈر کھولنے سے نکل آئیں گے، امریکہ اور اسرائیل دوست ہیں لیکن جنگ بندی پر امریکہ کا اسرائیل کے موقف سے اتفاق نہیں جبکہ غزہ پر اسرائیل کے قبضے کی مخالفت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیس:عمران خان کوبذریعہ ویڈیولنک پیش ہونےکی اجازت