اسرائیلی افواج کی خونیں کارروائیوں میں تیزی، 11 ہزار فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ کا سلسلہ دراز، خونیں کارروائیوں میں تیزی، صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 306 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار تک جا پہنچی۔ ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بربریت سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 306 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے باعث فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 11 ہزارتک جا پہنچی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 306 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کی خونیں کارروائیوں کے دوران 95 خواتین اور 88 بچے بھِی شہید ہوئے۔ یاد رہے کہ مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2918 خواتین اور 4412 بچے شہید ہو چکے ہیں۔ اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 26 ہزار 905 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترجمان فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے طبی عملے کو ہدف بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے جس سے غزہ کے 9 لاکھ رہائشی ادویات، پناہ گاہ یا تحفظ کے بغیر زندہ رہنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی