حکومتی مداخلت، آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا

ویب ڈیسک: کرکٹ کی عالمی باڈی آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے یہ فیصلہ سری لنکن حکومت کی مداخلت پر کیا۔ اس حوالے سے ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ بطور ممبر اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اس فیصلے کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کسی آئی سی سی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ اس حوالے سے کونسل ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ آئی سی سی نے اس پابندی کو "معطلی” قرار دیا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک انتباہ ہے کیونکہ آئی سی سی سری لنکن کرکٹ بورڈ کو چلانے میں مزید حکومتی مداخلت کو روکنا چاہتا ہے۔
معطلی کا سری لنکن کرکٹ پر فوری طور پر کوئی سنگین اثر نہیں پڑے گا۔ سری لنکا کی ورلڈ کپ مہم جمعرات کو ختم ہوگئی اور ملک میں دسمبر تک کوئی کرکٹ نہیں ہو رہی۔ اس لئے اس دوران ان پر کرکٹ نہ ہونے کا کوئی بھی فرق نہیں پڑنے والا۔

مزید پڑھیں:  8ارب ڈالر کیلئِےمذاکرات،آئی ایم ایف کاپاکستان سے ڈومور کا مطالبہ