غزہ کے ہسپتالوں پر بمباری، امریکہ کی اسرائیل کو تنبیہ جاری

ویب ڈیسک: امریکا نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے۔
وائٹ ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جیک سلیوان نے امریکی ٹی وی کے پروگرام میں کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں پر بمباری کرنے پر امریکہ نے اسرائیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں کے اندر آتش گیر ہتھیاروں سے لڑائی سے گریز کیا جائے جس سے سویلینز کی زندگیوں کو خطرہ درپیش ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو واضح پیغام پہنچایا ہے کہ امریکا غزہ کے ہسپتالوں میں معصوم شہریوں اور علاج کیلئے موجود مریضوں کو گولیوں کا شکار بنتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔
امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ سے امریکی شہریوں کا انخلا جاری رکھا جائے گا تاہم شہریوں کے انخلا میں یہ مسئلہ درپیش ہے کہ رفاح کراسنگ کبھی کھلتی ہے اور کبھی بند ہو جاتی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر ہسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا