سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث ملتوی

ویب ڈیسک: سائفر کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، ذرائع کے مطابق سماعت سے قبل وکلاء نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے مشاورت کی جبکہ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ کھنہ اور 2 مقدمات تھانہ بہارہ کہو میں درج ہیں، تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز ریکارڈ لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء اور بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں بھی اڈیالہ جیل آئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریسی کےخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع ہونے سے قبل وکلاء نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے مشاورت کی۔ یاد رہے کہ عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق