بنگلادیش نیشنل پارٹی کا عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک :بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے بعد سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کے بائیکاٹ کرتے ہوئے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں دھاندلی کی، اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18ہزار سے زائد رہنما اور حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا لہٰذا ہم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات 7 جنوری 2024ءکو شیڈول ہیں، جماعت اسلامی بنگلا دیش سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی