پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں تماشا لگایا گیا ‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے پی ٹی آئی نے منعقدہ انٹرا پارٹی الیکشن کو سب سے بڑا جعلی الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی الیکشن میں ایک تماشا لگایا گیا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 2012 میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک سال لگا تھا لیکن آج کے الیکشن میں ایک تماشا لگایا گیا، یہ پہلے پارٹی کے شفاف الیکشن کروائیں پھرعام انتخاب کی بات کریں۔
پی ٹی آئی میں بہت سینئرسیاستدان ہیں، بیرسٹرگوہر ڈیڑھ سال پہلے پارٹی میں شامل ہوئے، شاید گوہرعلی خان کے پاس پارٹی کی رکنیت کا کارڈ بھی نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس حال میں کس نے پہنچایا، حکمرانوں نے قرضے نہ لیے ہوتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔
میں نے 5 سال صوبے کی خدمت کرتے ہوئے پختونخوا میں ریفارمز لانے کی کوشش کی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ پوچھنا چاہیے ملک میں کارخانے کیوں نہیں لگے، تمام پالیسیوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کا مزید کہنا تھا کہ بے ایمان سیاستدان اقتدار میں آکر ملک کو لوٹتے ہیں، میں نہ حرام کھاتا ہوں نا کسی کو کھانے دیتا ہوں، پختونخوا کے 200 ارب وفاق نے روکے ہوئے ہیں، موقع ملا تو صوبے کو اس کا حق دلائیں گے۔
امید ہے 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، آئین کے مطابق وفاق سے صوبے کا حق لینا جانتا ہوں، 18 ویں ترمیم کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ اصل میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، سپین