مذمت

نگران وزیراعلیٰ کی ٹانک و جمرود میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

ویب ڈیسک :نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ٹانک پولیس لائنز اور جمرود چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت اور اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔
جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے اپنے بیان میں شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے لئے سکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور عوام سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے‘اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے‘شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی