تین اسرائیلی یرغمالی خود اپنی ہی فوج کا نشانہ بن گئے

ویب ڈیسک: تین اسرائیلی یرغمالی خود اپنی ہی فوج کے ہاتھوں مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے غلطی سے اپنے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو مار ڈالا۔ ان کو شبہ ہونے لگا تھا کہ شاید یہ مخالف ہوں۔
ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شجائیہ میں لڑائی کے دوران، آئی ڈی ایف نے غلطی سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو غیر سمجھ لیا اور فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ مارے گئے۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور سرچنگ کے دوران تین اسرائیلی یرغمالی تلاش کر لئے گئے تھے لیکن مستند شناخت نہ ہونے پر مارے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لاشوں کو جانچ کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ تین اسرائیلی یرغمالی تھے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل