پاکستان برائیڈل شو میں فلسطین کی آزادی کیلئے آواز اٹھا دی گئی

لاہور: لاہور میں جاری رنگا رنگ برائیڈل شو کے دوسرے روز ریمپ پر فلسطین کی آزادی کے گیت گونجنے لگے۔
ذرائع کے مطابق نامور ماڈل اور اداکار احسن خان ریمپ پر آئے تو انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔
اس پلے کارڈ پر ’ہر فلسطین کے لئے گھر‘ اور ’پیس فار فلسطین‘ کے نعرے درج تھے۔
دوسری طرف احسن خان اور آمنہ الیاس جب واک کیلئے ریمپ پر آئے تو فلسطین کی آزادی کا گیت بھی گونج رہا تھا۔