اسرائیل کی جارحیت

اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 38 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ صیہونی فورسز کے حملوں میں جبالیہ اور خان یونس میں 35، مغربی کنارے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فورسز نے جبالیہ کیمپ پر بمباری، عدوان ہسپتال میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بلڈوزر چڑھا دئیے جبکہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ جاری رہی۔
یاد رہے کہ برطانیہ اور امریکہ اسرائیل کی عملی مدد میں پیش پیش ہیں، امریکہ نے حوثیوں کی اسرائیل آنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 14 ڈرون مار گرائے۔
اسرائیلی ظلم وستم کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تل ابیب، نیویارک، کینیڈا اور سپین میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے، مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف نعرے لگائے۔
دوسری طرف حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے یرغمالیوں کے حوالے سے جوا کھیل رہا ہے، اسے یرغمالیوں کے گھر والوں کے جذبات کی بھی پرواہ نہیں۔
خیال رہے کہ غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری سے ہر طرف چیخ وپکار کے مناظر ہیں اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، اب تک جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 925 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 51 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع