کاغذات نامزدگی

الیکشن گہما گہمی شروع، کاغذات نامزدگی کیلئے پبلک نوٹس جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عام انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں، الیکشن گہما گہمی میں‌اضافہ ہونے لگا ہے۔ امیدواروں کی جانب سے تیاریاں شرع کر دی گئی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی کے اجرا کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے قوائد و ضوابط کے مطابق قومی اسمبلی کے امیدوار کیلئَے پاکستان کا شہری ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ اس کی عمر کا بھی تعین کیا گیا ہے کہ اس کے مطابق امیدوار کی عمر 25 سال سے کم نہ ہو۔
دیگر قوائد کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کاغذات نامزدگی کیلئے امیدوار کی اہلیت کی تفصیلات آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 میں درج ہیں، قومی اسمبلی کی غیر مسلم نشستوں کے لیے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ ووٹر ہوں۔
الیکشن کمیشن کے قوائد کے مطابق مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ متعلقہ سیاسی جماعت کی ترجیہی فہرست ہونی چاہئے۔ اعلامیہ میں یہ بھی مندرج ہے کہ انتخابی اخراجات کے حوالے سے ہر امیدوار یا تو بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے گا یا پہلے سے موجود بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کاغذات نامزدگی میں درج کریگا۔
ذرائع کے مطابق امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت بینک سٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہو گا، بینک اکاؤنٹ سنگل اکاؤنٹ ہو گا۔ امیدوار بیان حلفی شٹامپ پیپر پر دے گا جو اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ ہو۔ اس کے علاوہ بیوی بچوں و دیگر معلومات بھی تحریری طور پر مجاز شخص جمع کروا سکتا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی شڈول کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سے آج ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی کا اجرا بھی آج سے ہی شروع ہوگیا۔
اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 تا 22 دسمبر ہے جس کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر ہوگی اور اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، ان کے خلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جبکہ 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے جس کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ اس حوالے سے کئَے جانے والے اعتراضات پر بھی ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔
تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں تمام امور کی انجام دہی کا بھی کہا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکل سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، باپ اور بھائی کا سفاک قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد