عام انتخابات، ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ سے زائد کا اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ اس حوالے سے ووٹرز کی تعداد بھی زیر بحث رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق 2018ء کے مقابلے میں 2024ء کے عام انتخابات کے لیے 2 کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار 351 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے، ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 2018ء کے جنرل الیکشن میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی جن میں مرد ووٹرز کی شرح 53اعشاریہ 87 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46اعشاریہ 13 فیصد ہے۔
2018ء کے اعداد وشمار کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے