عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پشاور تا کراچی عوام ایکسپریس بحال

ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز کی جانب سے عوام کیلئَے خوشخبری، بڑی سہولت بحال کر دی گئی۔
ریلوے حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ عوام ایکسپریس 360 مسافروں کو لے کر کینٹ ریلوے سٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کردی گئی ہے جو اگلے 35 گھنٹوں میں کراچی پہنچےگی۔
ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس میں 1500 مسافروں کی گنجائش ہے جس سے ملک بھر کے عوام مستفید ہو سکیں گے اور بغیر کسی رکاوٹ اور ٹریفک مسائل کےمسافر ایک شہر سے دوسرے شہر میں سفر کر سکیں گے۔
یاد رہے یہ سروس اگست 2022ء میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بند کردی گئی تھی۔ سیلاب نےبڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی.

مزید پڑھیں:  ریاض، رواں سال مناسک حج 14 تا 19 جون ادا کیے جائیں گے