کاغذات نامزدگی فارمز

51 اقلیتی امیدوار کاغذات نامزدگی فارمز لے چکے ہیں، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی فارمز لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ اب تک 51 اقلیتی امیدوار کاغذات نامزدگی کے فارمز لے چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق خواتین کی مخصوص نشتوں پر 133 کاغذات نامزدگی فارمز لئَے جا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم لینے والے ان اقلیتی امیدواروں میں سابق وزیر اعلی کے مشیر وزیرزادہ، خواتین کیلئَے مخصوص نشستوں پر اے این پی کی شگفتہ ملک اور پی ٹی آئی کی عادت بانو، مسلم لیگ ن کی ثوبیہ خان کاغذات نامزدگی فارمز لے چکی ہیں۔
یاد رہے کہ کاغذات نامزدگی فارمز 22 دسمبر تک لئے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید بھی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا حتیٰ کہ اگلے ماہ امیدواروں کو نشانات الاٹ نہ ہو جائِیں۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا