ٹورنٹو میں نفرت انگیز جرائم میں ریکارڈ 41 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی نفرت انگیز جرائم بڑھنے لگے، ایک سال کے دوران 338 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹورنٹو پولیس کی جانب سے کہا گیاہے کہ حماس اسرائیل جنگ کے بعد ٹورنٹو میں آباد کمیونٹیز میں موجود نفرت بڑھنے لگی ہے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے ٹورنٹو میں 98 نفرت انگیز واقعات رونما ہوئے۔
یاد رہے کہ رواں سال ٹورنٹو میں رونما ہونے والے نفرت انگیز جرائم میں گزشتہ سال کی نسبت 41 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا ،وزیراعظم