پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بیٹ کے بارے میں فیصلہ آج متوقع

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی ایک اور مشکل میں پھنس گئی، انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان پر فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لیے بیٹ کا انتخابی نشان اور انٹرا پارٹی کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے گزشتہ روز پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کے بارے میں الکیشن کمیشن کو آج کے دن فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور