ڈالر کی قدر میں مزید کمی، 282 روپے70 پیسے کا ہوگیا

ویب ڈیسک: امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی جا رہی ہے۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی نوٹ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دوران کاروبار ڈالر 282 روپے70 پیسے کا ہو گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 11 پیسے کم ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث 100انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جبکہ امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی واقعات سے ملک کا تاثر بری طرح متاثر ہوا ،صدر مملکت