سیکورٹی اہلکاروں کی کمی

انتخابات:خیبر پختونخوا حکومت کو سیکورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا

ویب ڈیسک: صوبے میں انتخابات کیلئے 1 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار درکار ‘90 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار موجود ‘صوبائی حکومت نے ایف سی کی خدمانگ مانگ لی
ویب ڈیسک :ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت کو صوبے میں 42ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں انتخابات کیلئے 1 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار درکار ہیں، جبکہ صوبائی حکومت کے پاس 90 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔
اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے وفاق سے فرنٹیئرکانسٹیبلری کی خدمات مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جن میں سے 4 ہزار 812 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین، 6 ہزار581 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبے اور ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، فیصل کریم کنڈی